پی ٹی آئی بلوچستان کے وفد کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب گردی کے واقعے کی شدید مذمت

43

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ خورشید خان کاکڑنے پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری انجینئر عرفان کاکڑ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کوئٹہ ڈویڑن سلمان بادیزئی، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء ملک زادہ یحییٰ کاکڑ، سلیم خان، ملک غلام حسین بگٹی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کے احتجاجی کیمپ آمدکا دورہ کیااورڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ پیش آنے والے تیزاب گردی کے دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

وفد نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے اپنے بیان میں اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ لہذا اس واقعے کی اعلی سطح پر جوڈیشل انکوائری کی جائیں، ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور اسٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں