فلپائن میں 8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، علاقے میں شدید خوف و ہراس

3

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں انتہائی طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد سونامی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نہایت شدت سے محسوس کیے گئے۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی تاہم بعد ازاں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکام نے بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں