جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق,سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس, سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد, ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ, سیکرٹری اطلاعات عبد الغنی شہزاد, سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد, سالار مولانا علی جان اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ پشین میں منعقدہ تاریخی حقوقِ بلوچستان و تحفظِ مدارس کانفرنس کی شاندار کامیابی پر کارکنوں، ذمہ داران اور عوام الناس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ کو ناکام بنانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور نیٹ سروس کی بندش جیسے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، مگر لاکھوں افراد کی غیر معمولی شرکت نے ثابت کردیا کہ عوام کا اعتماد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت اور جمعیت علماء اسلام کے نظریے پر پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشین کی طرف بڑھتے ہوئے قافلوں اور قائد جمعیت کے پالیسی ساز خطاب نے تاریخ رقم کردی، جبکہ اسلام پسند عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو بہا لے گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع کارکنوں کے تجدیدِ عہد، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی قوت کا عظیم مظہر ثابت ہوا اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا قافلہ جوش و جذبے کی نئی مثال بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کے حسین مناظر نے مخالف قوتوں کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ثابت کردیا کہ عوام اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعیت کا مینڈیٹ بند کمروں کے فیصلوں میں تبدیل کرنے والوں کو آج عوامی قوت نے واضح پیغام دیا ہے کہ تمام تر ریاستی دباؤ اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود جمعیت کی تحریک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پشین کا یہ تاریخی اجتماع بلوچستان کے حقوق، مدارس دینیہ کے تحفظ اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا ہے اور اس نے یہ حقیقت ایک بار پھر آشکار کردی ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی عوامی، نظریاتی اور منظم سیاسی و دینی قوت ہی









