قلعہ عبداللہ،میزئی اڈا بازار میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

9

قلعہ عبداللہ میں میزئی اڈا بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب واقعہ کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں