32

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 12 سے 14 مئی تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیںترقیاتی کاموں کے سلسلے میںبجلی کے کھمبوں کی تنصیب اورلائنوںکی شفٹنگ کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں12مئی اور14مئی کو(روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، عالم خان، انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی، مالک ،نواں کلی بائی پاس اورصاحبزادہ فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv ویسٹرن بائی پاس،پی اے ایف سٹی،چشمہ، واسا،خروٹ آباد،جبل نور فیڈرزصبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔

اسی طرح 13مئی کو(بروزبدھ )شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv ائیرپورٹ روڈ،تکاتو، ادیان، داریم فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے 11kvکانسی ون، کانسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے دن11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔

اسکے علاوہ 12مئی اور 14مئی کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kv جائنٹ روڈ، خیر بخش مری اور اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے سے دن2بجے تک بجلی بندرہیگی۔

دریں اثناء مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پرضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں12مئی کو (بروزمنگل) جھل مگسی گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اسی روز گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں