26

رومانوی ڈرامہ کلپ، علیزے شاہ کو شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، تاہم اس بار معاملہ ان کے لباس یا میک اپ نہیں بلکہ ان کے حالیہ ڈرامے کے ایک رومانوی سین سے جڑا ہوا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خواب میرے‘ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں علیزے شاہ کو ایک جذباتی منظر کے دوران گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے ساتھی اداکار اظفر رحمٰن انہیں سنبھالتے نظر آتے ہیں۔

ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے اس منظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری اور کمزور قرار دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکاری کا معیار توقعات پر پورا نہیں اترتا، جبکہ دوسری جانب ان کے مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مختصر کلپ کی بنیاد پر مکمل پرفارمنس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم اس بار بحث کا مرکز ان کی اداکاری ہی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں