9

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز میں موجود تجارتی بحری جہازوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز اور خطے کے دیگر سمندری راستوں میں تجارتی جہازوں کو بحری خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ملک کی بندرگاہیں تجارتی جہازوں کو بحری خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی فوج کے “پروجیکٹ فریڈم” آپریشن کو روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں