26

نجی شعبے سے بھاری مشاہرے پر ہائر ماہرین کی تعداد کتنی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے نجی شعبے سے بھاری مشاہرے پر ہائر ماہرین کی تعداد کتنی ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے ۔ وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں میں ایم پی سکیل تحت 93 اورخصوصی پروفیشنل پے اسکیل پر 64افراد کو بھرتی کیا گیا۔وفاقی محکموں میں کنٹریکٹ پر ہائر افراد کی تنخواہوں پر سالانہ 1 ارب 79 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد خرچ آتا ہے، جن وزارتوں ،ڈویژن اور محکموں میں یہ ماہرین بھرتی کئے گئے ان میں وزارت تجارت،ریلوے،فنا نس ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،موسمیاتی تغیر،قانو ن و انصاف، کابینہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اوگرا،پی ٹی اے،نیپرا۔ نیشنل اے ایم ایل ،سی ایف ٹی اتھارٹی،وزارت قومی صحت ،وزارت خارجہ اور بحری امور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں