26

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاری کے سلسلے میں اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 18 مئی سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاری کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہیڈ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زاہد خان خلجی، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ پولیو اہلکاران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 18 مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں سیکیورٹی انتظامات، پولیو ٹیموں کی تشکیل، حساس علاقوں کی نشاندہی اور ان علاقوں میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات پر غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 1818 پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جبکہ 1620 سیکورٹی اہلکار ان ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔

زیادہ ریفیوزل والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مہم کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے اور تمام ٹیمیں ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ Meeting on arrangements and preparations for anti-polio campaign chaired by Deputy Commissioner Quetta

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں