بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری بار والدین بننے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں کو 28 اپریل کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں یہ جوڑی حمل کی خوشخبری منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار میڈیا کی نظروں میں آئی۔
چند روز قبل 19 اپریل کو دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری اولاد کی آمد کی خوشخبری شیئر کی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا









