47

عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان سے کوئٹہ ڈیری ایسوسی ایشن اور ملک شاپس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دودھ کی پیداوار، سپلائی اور معیار سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام، معیار کی بہتری اور محفوظ دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔اجلاس میں کوئٹہ شہر میں دودھ کی مجموعی سپلائی، روزانہ کی پیداوار اور طلب و رسد کے اعداد و شمار پر بھی غور کیا گیا۔ نظام کی بہتری، شفافیت اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے نے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور سخت نگرانی ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی اس سلسلے میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔ملاقات کو دودھ کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں