بیروت میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں صورتحال پیچیدہ اور فوری تبدیل ہوسکتی ہے، اسی لیے امریکی شہری لبنان سے فوری نکل جائیں۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج نے مزید حملے جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔









