33

کوچ میں سوار جیولرز سے10 کروڑ کا سونا لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

کرائم برانچ پولیس نےقلعہ سیف اللہ میں ڈیڑھ سال قبل پنجاب سے آنے والی کوچ کے دو مسافر جیولرز سے دس کروڑ مالیت کا سونا لوٹنے میں ملوث گروہ کے سر غنہ کو جناح روڈ سے گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ڈی ائی جی کرائم برانچ ڈاکٹر فرحان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قلعہ سیف اللہ میں ڈکتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر موجود ہے جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنگل خان کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم قبضے میں لے لی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کیخلاف قلعہ سیف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا متاثرین نے کیس کرائم برانچ منتقل کرا یا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں