50

ی سی کوئٹہ مہر اللہ بادینی کا اسکولوں میں غیر حاضر عملے کے خلاف ایکشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا حکم

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ای او میل/فیمیل، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ کے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔ نئے داخل شدہ بچوں کی تعداد اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ فنکشنل اور نان فنکشنل اسکولوں سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں غیر حاضر عملے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آر ٹی سی ایم کی جانب سے دورہ کیے گئے سرکاری اسکولوں کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں غیر حاضر اسٹاف کی نشاندہی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری اسکولوں کی عمارتیں موجود نہیں ہیں، ان کی تفصیلات فوری طور پر جمع کی جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے وہاں عمارتوں کی تعمیر ممکن بنائی جا سکے۔

اسی طرح جن اسکولوں میں کلاس رومز کی کمی ہے، ان کی مکمل تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ نئے کلاس رومز کی تعمیر عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سرکاری اسکولوں میں واٹر ٹینکر، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور تمام بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں