29

ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی، پاور ڈویژن

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 17 اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی صورتحال پر ترجمان پاور ڈویژن کے بیان میں کہا گیا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

ترجمان کے مطابق 17، 18، 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی، 20 اپریل کو بیشتر بجلی تقسیم کار کمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹہ لوڈ منیجمنٹ کی۔ صرف گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں