33

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالجلیل کو گمشدہ پارسل کی مد میں 38700 روپے دلوا دیے

وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالجلیل کو گمشدہ پارسل کی مد میں 38700 روپے دلوا دیے گئے۔درخواست گزار نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ محکمہ (پی پی او) کے ذریعے کوئٹہ سے وزیر آباد کے لیے پارسل روانہ کیا، لیکن پارسل اس کے مخاطب کو نہیں پہنچایا گیا۔ شکایت گزار نے کہا کہ وہ اپنی شکایت کے ازالے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

چنانچہ، انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو گمشدہ پارسل کی مد میں ہرجانہ ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو گمشدہ پارسل کی مد میں 38700 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں