32

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، فی تولہ 9500 روپے سستا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ94ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 8 ہزار 145 روپے کم ہوکر 4لاکھ24ہزار 92 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 95 ڈالر کم ہوکر 4723 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں