پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے لیگ میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے خلاف 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے شامل تھے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
فخرزمان اس نصف سنچری کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل میں 98 میچز کھیل کر 31.10 کی اوسط اور 141.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 ہزار 17 رنز بنائے ہیں، فخر نے پی ایس ایل میں دو سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
فخرزمان کو پی ایس ایل میں ایک ہی ٹیم (لاہور قلندرز) کی جانب سے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یوں وہ پی ایس ایل میں ایک ٹیم کے لیے 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔









