Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

سابق کپتان اظہر علی کا بابراعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ

17

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کیلئے کرکٹ سے بریک لے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کا بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں، انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو لے کر اس پر فوکس کریں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان سے بابر اعظم بہترین کپتان ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سکل کے اعتبار سے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر باؤلر نسیم شاہ ہیں جبکہ عمر گل کی یارکر سب سے بہترین ہے، بھارت کے بہترین کپتان کپل دیو ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان میں دلچسپ کردار حسن علی کا ہوتا ہے، اگر کوئی آفر ہوئی تو کوچ بننا پسند کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں