8

مشہور اداکارہ رشمیکا اور وجے کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کا مبینہ شادی کا کارڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے دونوں اداکار اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوا ہے جسے ان دونوں سے منسوب کیا جارہا ہے، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

کیا شادی 26 فروری 2026 کو ہوگی؟

وائرل ہونے والے دعوت نامے کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے والے ہیں۔

کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ 2026 کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔

دعوت نامے میں لکھا ہے کہ ’میں آپ کو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں