10

مضان المبارک کے لیے کوئٹہ کا جامع ٹریفک پلان جاری، شہر 15 سیکٹرز میں تقسیم، ’’مکینک آن ویلز‘‘ سروس کا آغاز

ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ مرزا بلال حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیتے ہوئے ٹریفک پولیس آفیسران اور عملے کو مذکورہ پوائنٹ پر افطاری دی جائے گی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ بابرکت مہینے میں صبر تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں مختلف سڑکوں کو نو پارکنگ قرار دیا گیا ہے ٹریفک پولیس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکل سے بچا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس پی صدر سرکل سید عاصم شاہ ، ایس پی سٹی شبانہ اور ایس پی سریاب یاور ، آئی جی پولیس بلوچستان کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد فرحت جان احمد زئی سمیت ڈی ایس پی اعظم سرپرہ ، ڈی ایس پی سیف اللہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کی سہولت کے لئے کوئٹہ شہر کو 15 سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے کہ تاکہ رش پر کنٹرول کیا جاسکے اس حوالے سے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور عوام کی سہولت کے لئے میکنک آن ویل سروس بھی شروع کی گئی ہے یہ یونٹ افطاری سے سحری تک موجود رہے گا اسپیشل سرولنس ٹیم ٹریفک حملے کی نگرانی کرے گی اور ٹریفک پولیس سیف سٹی منصوبے کے ذریعے سی سی ٹی وی کیمروں سے مختلف شاہراہوں کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے گی ایف ایم ریڈیو 88.6 عوام کو ہر 20 منٹ بعد صورتحال سے آگاہ کرتا رہے گا اور جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ایپ متعارف کرائی ہے تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے ٹریفک پولیس اہلکار افطاری کے اوقات میں روڈ پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ان کی افطار کا بندوبست کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس 3 سرکل پر مشتمل ہے۔

سٹی، سریاب اور صدر سرکل پر مشتمل ہے ہر سرکل کی کمان ایس پی رینک کا آفیسر کررہا ہے۔ اور شہر کے 213 پوائنٹ پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے جس میں سٹی سرکل میں 98سریاب میں 54 اور صدر میں 61 پوائنٹس شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسطی علاقوں لیاقت بازار، طوغی روڈ، پرنس روڈ، جناح روڈ، مسجد روڈ ، باچا خان چوک، قندھاری بازار میں خصوصی عملہ تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ لفٹر بھی موجود ہوگا۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں ڈبل روڈ، زرغون روڈ، سریاب روڈ، اسپنی روڈ، سمنگلی روڈ، ایئر پورٹ روڈ ، نواں کلی بائی پاس پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے اور جناح روڈ، قندھاری بازار، انسکمب روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ، عدالت روڈ ، ٹیکسی اسٹینڈ عالمو چوک کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے اور لوڈر گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا ٹائم ٹیبل صبح 7 بجے سے 12 بجے کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور افطاری سے سحری تک عید کے دن اوقات میں ردو بدل کیا جائے گا واٹر ٹینکر پانی کی سپلائی کیلئے صبح 9 بجے سے 12 تک اور افطار سے سحری اجازت ہوگی۔

ہیوی ٹریفک ٹرک اور ٹرالی رات 11 بجے صبح 7 بجے تک بازار میں آنے کی اجازت ہوگی عید کے دنوںمیں اس میں ردوبدل ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1235 سکول، 57 کالجز، 8 یونیورسٹیاں یکم مارچ سے کھل جائیں گی اس لئے زرغون روڈ ، سمنگلی روڈ، گلستان روڈ، ایئر پورٹ روڈ کے سکولز اور کالجز شامل ہیں اس کے علاوہ شہر میں 10بڑے سرکاری ہسپتال ، 170 پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس شامل ہیں۔

بی ایم سی ، سول ہسپتال اور دیگر مقامات پر بھی مریضوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں صبر و تحمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی رکشوں، موٹر سائیکل ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا کام شروع ہوچکا ہے اور اس کے پہلے فیز کی منظوری ہوگئی ہے جو مئی کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ فٹ پاتھ پر کھڑے کئے گئے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں