7

iپارٹی کے حفاظتی دستے کے کمانڈر یوسف جان عرف گران کی اٹھارویں برسی کے موقع پر اُن کی قومی و وطنی خدمات اور سیاسی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے حفاظتی دستے کے کمانڈر یوسف جان عرف گران کی اٹھارویں برسی کے موقع پر اُن کی قومی و وطنی خدمات اور سیاسی جدوجہد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم یوسف جان گران نے نہایت کم عمری میں ایک سرکردہ کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے حفاظتی دستے میں شمولیت اختیار کی اور اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

وہ مرتے دم تک پارٹی قیادت اور کارکنوں کی حفاظت کے فریضے کی ادائیگی میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے والے مخلص اور نڈر رہنما تھے۔ انہوں نے پارٹی کے سیاسی مکتب میں تربیت حاصل کی، قومی سیاسی شعور کو پروان چڑھایا اور تنظیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔

بیان کے مطابق 27 اپریل 2000 کو کوئٹہ میں جنرل مشرف کے فوجی آپریشن کے دوران پشتون آباد میں ان کی رہائش گاہ پر بڑا فوجی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے بڑے صاحبزادے ساقی جان سمیت قریبی عزیزوں کی شہادت کا المناک سانحہ پیش آیا۔

اس موقع پر کمانڈر یوسف جان گران کی قیادت میں حفاظتی دستے نے پشتون آباد کے عوام کا بے مثال جرات اور بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔صوبائی سیکرٹریٹ کے بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن کے دوران پشتون آباد کے علاقوں میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا اور بعد ازاں کمانڈر گران سمیت پارٹی کے دیگر ذمہ داران پر مقدمات بھی قائم کیے گئے۔ تاہم تمام تر مشکلات، گرفتاریوں اور رکاوٹوں کے باوجود یوسف جان گران نے پارٹی قیادت، کارکنوں اور اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں آخری سانس تک نبھائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں