32

کوئٹہ میں 18 گھنٹوں پر مشتمل طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے شدید اذیت کا باعث بن چکی ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک سخت مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے عین وسطی اور انتہائی مصروف تجارتی علاقوں جن میں لیاقت بازار، گوردت سنگھ روڈ، موتی رام روڈ، شاہ وکشاہ روڈ، پٹیل روڈ، ھاشم سٹریٹ ،عبد اللہ سٹریٹ اور ان کے اطراف کے علاقے شامل ہیں، وہاں کیسکو کی جانب سے روزانہ 18 گھنٹوں پر مشتمل طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے شدید اذیت کا باعث بن چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے مضافاتی اور اطرافی علاقوں میں پہلے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، لیکن اب افسوسناک طور پر شہر کے مرکزی علاقوں، تجارتی مراکز اور بازاروں میں بھی بجلی کی مسلسل بندش معمول بن چکی ہے۔

اس صورتحال کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں بلکہ شہری زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہی. پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث دکانداروں، تاجروں، محنت کشوں اور عام شہریوں کو شدید مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا ہے۔

سردی کے موسم میں بجلی کی عدم فراہمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ کیسکو انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا مثر حل یا پیشگی اطلاع بھی نہیں دی جاتی، جو سراسر نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کا مظہر ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے واضح کیا کہ کیسکو کے یہ عوام دشمن اقدامات اب کسی صورت قابلِ برداشت نہیں رہے۔ اگر فوری طور پر صورتحال بہتر نہ کی گئی تو عوام اپنے جمہوری اور آئینی حق کے تحت کیسکو کے مرکزی دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

بیان کے آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے مذکورہ بالا تمام علاقوں میں فی الفور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کرنے سے گریز کیا جائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں