16

ایلون مسک کی دولت 3۔726 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

نیویارک, ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی کل دولت 726.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو فوربس کے ریئل ٹائم بلین ایئرز لسٹ کے مطابق ریکارڈ سال کے اختتام پر نوٹ کی گئی۔ مسک نے اس سال کئی اہم سنگ میل عبور کیے اور ان کی دولت کئی بڑے ممالک اور کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ ہو گئی۔

بدھ کو مسک کی دولت میں 3.3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی کیونکہ ٹیسلا کے شیئرز 1 فیصد کم ہو کر 449.72 ڈالر پر بند ہوئے۔ اس کے باوجود، ٹیسلا کے شیئرز نے اس سال 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور دورانِ سال تقریباً 500 ڈالر تک پہنچے۔ فوربس کے مطابق مسک مئی 2024 سے دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، جب انہوں نے LVMH کے سی ای او برنارڈ آرنو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دیگر امیر ترین شخصیات میں گوگل کے کو فاؤنڈر لیری پیج (256.9 ارب ڈالر)، اوریکل کے چیئرمین لیری ایلِسن (245 ارب ڈالر)، ایمیزون کے جیف بیزوس (242.2 ارب ڈالر) اور سرگئی برن (237.1 ارب ڈالر) شامل ہیں۔ مسک کی دولت عالمی سطح پر 23 ویں بڑی معیشت کے برابر ہے، جو بیلجیم، آئرلینڈ، ارجنٹینا اور سویڈن سے زیادہ اور تائیوان کے قریب ہے۔

مزید براں، ان کی دولت کئی بڑی کمپنیوں جیسے اوریکل، جانسن اینڈ جانسن اور LVMH کی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ ہے اور کریپٹو کرنسی مارکیٹ کے لحاظ سے مسک کی دولت ایتھیریم کی مارکیٹ کی دوگنی سے زائد ہے، جو بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں