ایف بی ار کا سیلز ٹیکس نادہند گان کے گرد گھیرا تنگ ،پہلے مرحلے میں پندرہ ارب روپے کے ٹیکس کے حصول کے لئے نوٹسز جاری جبکہ دوسرے مرحلے میں قانونی کارروائی کی حکمت عملی بھی تیار ، مقررہ ہدف پورا کرنے کیلئے ساڑھے نو ارب روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ جننگ فیکٹریوں اور فوڈ انڈسٹریز کی سیلز کے حوالے سے دوبارہ اسیسمنٹ کا سلسلہ بھی جاری ۔نجی ہسپتالوں اور فارمیسی مالکان کو بھی ڈیڈ لائن دے دی چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آ فس ڈاکٹر سرمد قریشی کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق رواں سال ایف بی آر ملتان ریجن کو سیل ٹیکس کے حصول کے لئے ساڑھے پندرہ ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت دگنا ہے تاہم ریجنل ٹیکس آ فس نے مقررہ ہدف کے حصول کیلئے فوڈ انڈسٹریز اور فیکٹری مالکان کو نوٹسز دے دیئے ہیں اور اسی سلسلے میں نجی ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ فارمیسی مالکان کے گرد بھی گھیرا تنگ کر کے ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے اس حوالے سے ریجنل ٹیکس کمشنر ڈاکٹر سرمد قریشی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ہر صورت ریونیو کا ہدف پورا کرنا ترجیح ہے اور اسی لئے اب تک ساڑھے نو ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے ۔ ڈاکٹر سرمد قریشی نے کہا کہ صنعت کار سیلز ٹیکس جمع کرانے کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور محکمے کو غلط اعداد و شمار دینے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
35









