22

حج تربیت کا جامع شیڈول

: ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج 2026 کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے اسلام آباد سے شروع ہوگا۔ تربیتی شیڈول کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج2026‘ اور ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی شیڈول کی مکمل معلومات دستیاب ہیں۔

شیڈول کے مطابق تربیتی پروگرامز ملک بھر میں مرحلہ وار منعقد ہوں گے۔ دوسرے جنوری کو ایبٹ آباد میں تربیت دی جائے گی، جبکہ تین جنوری کو گھوٹکی، ٹھٹھہ اور کوٹلی آزاد کشمیر میں پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔ چار جنوری کو میرپور آزاد کشمیر، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور سندھ میں تربیت جاری رہے گی، جبکہ پانچ جنوری کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ، بدین اور نوشہرو فیروز میں ایک روزہ تربیتی پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔ چھ جنوری کو فتح جنگ، دادو اور تھرپارکر (مٹھی) کے گرد و نواح کے عازمین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ سات جنوری کو عمر کوٹ، لاڑکانہ اور ہری پور جبکہ آٹھ جنوری کو میرپور خاص، شہداد کوٹ اور مانسہرہ میں تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے۔

تربیتی پروگرامز فروری تک ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر مرحلہ وار جاری رہیں گے۔ ترجمان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ اور حج درخواست کی کمپیوٹرائزڈ رسید اپنے ہمراہ رکھیں اور اپنے شیڈول کے مطابق ایک روزہ تربیتی پروگرام میں لازمی شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں