بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں کھولے گئے اپنے ریسٹورینٹ Kap’s Cafe پر حملوں کے بعد کپل شرما نے نئی برانچ کسی نئے ملک میں کھولنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے لیے کپل شرما کا انتخاب دبئی تھا جہاں انھوں نے سال نو پر جب دنیا بھر سے لوگ جشن منانے آئے ہوئے ہیں اپنے ریسٹورینٹ کا بھی افتتاح کردیا۔
کپل شرما کا یہ کیفے ان کے مشہور نیٹ فلکس شو کے سیٹ اور ماحول سے متاثر ہے جہاں مزاح، مہمان نوازی اور دلکش سجاوٹ کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔
کپل شرما نے کیفے کے افتتاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس میں دبئی کا شاندار اسکا ئی لائن دکھانے کے بعد کیفے کی عمارت سامنے آتی ہے۔









