وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب نے سال2025 میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح 2025 بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا تعلیمی اداروں میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی، 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے ٹیچر شارٹیج پر قابو پایا، سلیبس ریفارمز پر تاریخی کام ہوا، امتحانی اصلاحات لائے اور بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کیا گیا۔









