سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کی وجہ بتا دی

46

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک تمباکو برانڈ کی جانب سے تشہیر کے لیے ملنے والی 40 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

حالیہ انٹرویو میں 64 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثال بننا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ کسی ایسی چیز سے وابستہ نہیں ہونا چاہتے جس پر خود انہیں یقین نہ ہو۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ اب فلموں اور باکس آفس پر پہلے جیسی سرگرمی نظر نہیں آتے، تاہم آج بھی نوجوان انہیں اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی پیسے کی خاطر اپنی اقدار یا اپنے بچوں کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ والد کی بیماری اور انتقال کے باعث انہوں نے ایک عرصے تک اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی، تاہم بعد ازاں دوبارہ فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کے مطابق عالمی وبا کے بعد انہوں نے خود پر کام کیا جس سے انہیں مالی استحکام کے ساتھ ذہنی سکون اور اعتماد حاصل ہوا۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ میڈیا اور مداحوں کی محبت نے انہیں اس بات کا احساس دلایا کہ باکس آفس پر کامیابی نہ ملنے کے باوجود وہ غیر متعلق نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں