جوابی کارروائی کے بعد روسی افواج سے 5 دیہات واپس لے لیے، یوکرین کا دعویٰ

33

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیپروپیٹرووسک کے علاقے میں روسی افواج کے خلاف طویل جوابی کارروائی کے بعد پانچ دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

یوکرینی فوجی حکام کے مطابق یہ آپریشن خزاں 2025 کے دوران 100 دن سے زائد عرصے تک جاری رہا۔

225ویں علیحدہ اسالٹ رجمنٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ کارروائی 20 ویں آرمی کور کے دستوں کی معاونت سے مکمل کی گئی۔

بیان کے مطابق اس آپریشن میں شامل تیسری اسالٹ بٹالین نے پورے عرصے میں اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پیش قدمی جاری رکھی، جسے یونٹ کے لیے ایک غیر معمولی اور منفرد مثال قرار دیا گیا ہے۔

فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام اہلکاروں کو ریاستی اعزازات کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، جبکہ آپریشن میں شریک فوجیوں کے مزید تفصیلی بیانات اور عینی مشاہدات آئندہ دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں