ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں بی این پی کے وفد کا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس سے ملاقات

79

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں بی این پی کے وفد ضلعی صدر غلام نبی مری ملک ابراہیم شاہوانی جان محمد مینگل اور دیگر نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی۔

ملاقات میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ مسعود احمد، مولانا محمد شعیب جدون اور میر سرفراز شاہوانی سے بھی ہوئی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کی مجموعی صورتحال، انتخابی حکمت عملی اور باہمی امور پر تفصیلی اور خصوصی گفتگو کی گئی۔فریقین نے بلدیاتی انتخابات کو عوامی مسائل کے حل کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں