وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حافظ نقیب کو بجلی کے بل میں 7,439 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق کیسکو نے جولائی 2025 میں غلط میٹر ریڈنگ کی بنیاد پر انہیں غیر منصفانہ بل بھیجا۔ اصل میٹر ریڈنگ 556 یونٹس تھی، جبکہ بل میں 1,389 یونٹس درج کر دیے گئے تھے۔
متعدد بار کیسکو آفس سے رجوع کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔
وفاقی محتسب نے شکایت موصول ہوتے ہی انکوائری کا آغاز کیا اور سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر بل کی درستگی کے احکامات جاری کیے گئے۔ احکامات پر عمل کرتے ہوئے کیسکو نے بل درست کر دیا، جس سے درخواست گزار کو 7,439 روپے کا ریلیف ملا۔درخواست گزار نے بروقت اور منصفانہ فیصلے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









