35

غیر مستقل نیند دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے — تحقیق

اکثر کہا جاتا ہے کہ ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند صحت کے لیے ضروری ہے، مگر اب ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کا دورانیہ نہیں بلکہ سونے اور جاگنے کے وقت کا تسلسل ہماری صحت کے لیے زیادہ اہم ہے۔

جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن افراد کے سونے اور جاگنے کا وقت روزانہ مختلف ہوتا ہے، ان میں امراضِ قلب کا خطرہ واضح طور پر بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں 45 سے 84 سال کی عمر کے 2 ہزار سے زائد افراد کے ایک ہفتے کے سلیپ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ انہیں 7 دن تک ایک ڈیوائس پہنائی گئی جس کے ذریعے نیند کے وقت، جاگنے کے وقت، نیند کے دورانیے اور باقاعدگی کی نگرانی کی گئی۔ اس کے بعد ان کے دل کی شریانوں کی صحت اور بلڈ پریشر سمیت متعدد عوامل کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں