کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی فوری نوعیت کے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،کیسکو

23

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن میں نصب برقی تنصیبات کی فوری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک سٹی گرڈکے 11Kvفیڈرزکو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

جس میں11kvسورج گنج بازار، اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، شہبازٹاون،مالک،عالم خان، ایف سی ہسپتال، کیسکو، ایم ای ایس، مارک فیکٹری،کسٹم اور پی اے ایف ، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، نواںکلی، کینٹ، اسٹیڈیم،کوئٹہ کمرشل، جناح ٹاون، جی اوآرکالونی، جناح روڈ اور بی اے مال فیڈرز شامل ہیں۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں