محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے صوبے میں فینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس مقصد کے لیے رولز میں ترمیم کی جارہی ہے، جس کے تحت خصوصی نمبر پلیٹس کو نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
تجویز کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، جب کہ مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی جا رہی ہے۔ اسی طرح تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے رولز میں مجوزہ ترامیم پر 15 روز کے اندر شہریوں سے اعتراضات اور تجاویز طلب کر لی ہیں، جس کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔









