علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلات، پشین، مستونگ، نوشکی، قلعہ عبداللہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں شدید سردی کے ساتھ جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔









