پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوستا محمد کے صدر سید یار محمد شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس منایا گیا

55

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کی ہدایت پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اوستا محمد کے صدر سید یار محمد شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس سید ہاوّس میں منایا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ضلعی صدر سید یار محمد شاہ ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو ، تحصیل صدر صدورا خان سومرو ،ضلعی نائب صدر علی گل سومرو ،سینئر رہنماء سردار اختر پندرانی ،پی ایس ایف کے ضلعی صدر سجاد احمد عمرانی اور وقاص احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن لاہور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ملک کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت کے لیے کی جانے والی لازوال جدوجہد قربانیوں اور عوامی خدمت کی ایک بے مثال داستان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو کے فلسفے سے لیکر شہید بی بی کے ویژن تک پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت اور عوامی طاقت کی آواز ہے ۔اس موقع پر پارٹی رہنماوّں نے 58 واں یوم تاسیس کے کیک بھی کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں