ؔصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

48

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے گزشتہ روز میکانگی روڈ اور خروٹ آباد کے علاقے میں نامعلوم راہزنوں نے موٹر سائیکل اور موبائل فون ، نقدی چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب میکانی روڈ پر نامعلوم راہزنو ں گن پوائنٹ پر ایک شخص کو روک کر اس سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لوٹ لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے اسی طرح تھانہ خروٹ آباد کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم راہزنوں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں