سرہ غوڑگئی میں بجلی کی کمی بیشی سے گھریلو قیمتی اشیاء جل گئیں

60

ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے علی اصغر سیال صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، جے پی ای سی (الیکشن) وسیم احمد جعفری، ایس ایس پی آپریشن آصف خان، ایس پی سیکیورٹی نعیم اچکزئی، ڈپٹی کمشنر / ڈی آراو کوئٹہ مہر اللہ بادینی ، آر ای سی کوئٹہ، ڈی ای سی کوئٹہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا گیا تاکہ ووٹرز پر امن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ ڈی۔آئی۔جی کوئٹہ نے بتایا کہ جلد ہی اس سلسلے میں مفصل سیکورٹی پلان تیار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں