جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضی خان کاکڑ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لیے بلوچستان سے ہزاروں مرد و خواتین کل سے لاہور روانہ ہوں گے۔ اجتماع میں امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان کے مسائل،مشکلات اور مطالبات سے پاکستان کے عوام کو آگاہ اور آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ اجتماع عام تیاریوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب اورامرائے اضلاع سے گفتگوکرتے ہوکیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہیں انٹرنیٹ ریلوے بارڈرزتجارت بند،روزگارناپیدبناکراسٹبلشمنٹ وحکمرانوں نے ناقابل معافی جرم کیاہے جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف حق دوبلوچستان مہم چلارہے ہیں۔
ہم مینار پاکستان پر “بلوچستان کا درد اور مطالبات لے کر جائیں گے اور پورے پاکستان کو بلوچستان کی محرومیوں سے آگاہ کریں گے،” اور یہ اجتماع ملک اور بلوچستان میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
اس موقع پرانہوں نے تمام امرائے اضلاع، ذمہ داران اور کارکنان کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔مرتضی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام وفاق کی زیادتیوں ناانصافیوں بدامنی وبدعنوانی کی وجہ سے نہ ختم ہونے والے مسائل ومشکلات کاشکارہیں عوام مایوس وپریشان اورنوجوان بے روزگارہیں۔لاہوراجتماع عام میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے ہزاروں مردوخواتین شرکت کریں گے ۔









