114

خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکورٹی سخت، آئی جی پولیس نے اقدامات کا حکم دے دیا

دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبے میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا دوبارہ آڈٹ کرنے کا حکم دیا، جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بھی بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

آئی جی پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں