56

بجلی بندرہنے کی اطلاع

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ منصوبے کے تحت شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں برقی لائنوںکی شفٹنگ اور کھمبوںکی تنصیب کیلئے 11نومبرکو(بروزمنگل) مری آبادگرڈاسٹیشن کے مری آباد فیڈرجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، واسا، ہزاہ ٹاون، سریاب ون، سریاب ٹو، سرکی روڈ، سمنگلی ایکسپریس ، جی او آرکالونی فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے نیز اسی روزکوئٹہ زرغو ن گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈرسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسی طرح12نومبر(بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری روڈ،ملک پلانٹ فیڈرزجبکہ مری آبادگرڈکے سید آبادفیڈرنیز سریاب گرڈاسٹیشن کے نیو جان محمد،اولڈجان محمد، اولڈلیاقت بازار فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بند ہوگی۔

اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری مرمتی کاموںکے سلسلے میں 11نومبرکو 132KVیاروگرڈسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اسی روزدالبندین گرڈکے دالبندین سٹی،پی ایف، نوکنڈی، ایف سی، یک مچ اور سرگیشہ سٹی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک علاوہ ازیں12نومبرکوژوب گرڈاسٹیشن کے سٹی، رورل، کینٹ، سمبازہ فیڈروں سے صبح9بجے سے دن 12بجے جبکہ اسی گرڈکے شاہین چوک، اپوزئی، پانی تقسیم، ایکسپریس فیڈروں سے دن11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز چاغی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں