104

کوئٹہ میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کی نئی کابینہ تشکیل

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر میر شکر خان رئیسانی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حافظ محمد ادریس، ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر میر محمد اعظم رئیسانی ، جنرل سیکرٹری لعل جان بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر شمس اللہ کاکڑ اور سینئر نائب صدر وڈیرہ ظہور احمد رند سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ضلع کوئٹہ کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں محمد اکبر شاہوانی صدر، عبدالرشید بنگلزئی سینئر نائب صدر، محمد اویس مغل نائب صدر، بی بی جان بلوچ نائب صدر خواتین، خان بہادر گشکوری جنرل سیکرٹری، یار محمد شاہوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، غلام محمد مینگل جوائنٹ سیکرٹری، احمد جان خروٹی رابطہ سیکرٹری، محمد امین بڑیچ اسپورٹس سیکرٹری، خلیل الرحمٰن رئیسانی فنانس سیکرٹری، کیپٹن سلیم جاوید ڈپٹی اسپورٹس سیکرٹری، حافظ احسان اللہ کاکڑ سیکرٹری اطلاعات، اور میر عبدالودود رئیسانی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے مزدوروں اور سرکاری و نجی ملازمین کو درپیش مسائل، لیبر قوانین پر عمل درآمد، اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے میر شکر خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، ان کی معاشی و سماجی بہتری، اور بہتر روزگار کے مواقع کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں