101

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو 13 اکتوبر کے عدالتی ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں