102

ٌعدالت عالیہ کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ کو خوش آئند ہے، ایچ ڈی پی

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عدالت عالیہ کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمہوری عمل میں بلدیاتی اداروں کا کردار نہایت اہم اور موثر ہوتا ہے، نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی اور عوام کی وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پراپنے نمائندوں تک رسائی کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نا گزیر ہے۔

کوئٹہ کے شہری عرصے سے اس اہم سیاسی جمہوری عمل کا حصہ بننے سے محروم رہے حالانکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے دوران جمہوری اداروں میں ستون کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے پاس عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کا اختیار موجود ہوتا ہے اس ادارے کی عدم موجودگی کی وجہ سے جہاں عوام کو اپنے بنیادی مسائل کے حل میں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہی انتظامی اور اداراجاتی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دور حکومت میں پارٹی کے رکن اسمبلی قادر نائل کی سربراہی میں لوکل گورنمنٹ کی اسٹینڈگ کمیٹی نے تمام سیاسی و پارلیمانی جماعتوں سے مسلسل مشاورت کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں عوامی مفادات کے پیش نظر اہم اور نمایاں ترامیم بلوچستان اسمبلی سے منظور کرائی جس کے تحت شہر کے نواحی اور پسماندہ علاقوں کو میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشن میں شامل کرکے کوئٹہ شہر کو ایک میٹروپولیٹن اور چار ٹاونز بنایا اور سب سے اہم ترمیم لوکل کونسل فائنینشل کمیشن کا قیام تھا جس کا مقصد لوکل کونسلز کو مالی طور پر با اختیار بنانا اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم تھی مگر بروقت بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے جہاں عوام کو نچلی سطح کی نمائندگی سے محروم رکھا گیا وہی کوئٹہ شہر اب مسائل کا شہر بن کر رہ گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جا چکا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے شہری بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے مستفید ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں