اسلام آباد پریس کلب واقعہ کیخلاف بی یو جے کا احتجاج

100

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح جمعہ کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صحافیوں نے یوم سیاہ منایا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر بی یوجے خلیل احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے تقدس کوپامال کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے واضح کیاکہ صحافت کو دبانے کی کوئی کوشش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی نہ ہی آئندہ کبھی کامیاب ہوسکتی ہے اس لیے آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں آزادی اظہار ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس آئینی حق پر صحافی کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل پریس کلب پر دھاوے او صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں