109

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں۔

ذرائع وزارت خارجہ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کرینگے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تاریخیں طے کی جا رہی ہیں، پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ سعودیہ کے دوران پاکستان اور مملکت سعودی عرب کا درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم کا عکاس کہا جارہا ہے، دفاعی معاہدہ خطے اور دنیا میں سلامتی و امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کرتا نظر آتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں