ایف آئی اے کوئٹہ اور چمن کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے اور چیک بکس، موبائل فون قبضے میں لے لئے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ اور چمن میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان علی خان ،ہدایت اللہ اور صدام حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پاکستانی 18لاکھ 26ہزار روپے،چیک بکس،موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ گرفتار ملزم ہدایت اللہ افغانستان سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا









