32

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے جعل سازی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار

اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے عملے نے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن، کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرپشن اور جعل سازی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انویسٹی گیشنز قمبر بلوچ ، انکوائری آفیسر محمد سفیان ، انسپکٹر انویسٹی گیشن زبیر احمد ، آئی ٹی ماہرین ڈائریکٹرسیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی پی آر اے نیاز محمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے امتحانی ریکارڈ کی چان بین کرتے ہوئے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بعض آفیسر اور اہلکار کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال امتحانی ریکارڈ میں غیر قانونی ردوبدل اور ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ اور ضمنی امتحانات 2024ء کے نتائج میں کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امیدواروں کے نمبروں میں غیر قانونی تبدیل کرکے ڈی ایم سی میں ردو بدل، اور آئی ٹی سسٹم تک بے جا رسائی کے ذریعے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی گئی۔

ایوارڈ لسٹس اور جاری شدہ ڈی ایم سی میں واضح تضاد پایا گیا۔ یہ اقدامات مبینہ طور پر مالی فوائد، اقربا پروری اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے کیے گئے۔جس کے باعث بورڈ کے سسٹم اینالسٹ محمد اویس ،کمپیوٹر پروگرامرو سیم نور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ سپر ایڈمن آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے نتائج کے اعلان سے قبل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں ردو بدل کیا گیا۔

جس میں محمد اویس ، وسیم نونے سسٹم تک غیر محدود رسائی کا غلط استعمال کیا۔ امتحانی نتائج میں غیر قانونی رد و بدل جعلسازی، فراڈ اور اعتماد شکنی کے مترادف ہے۔انکوائری سے ثابت ہوا کہ یہ اقدامات بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت سنگین بد عنوانی کے زمرے میں آتے ہیں۔ پاکستان پینل کوڈ 1860 کی دفعات 109، 408، 409، 467،420، 468، 471 بمعہ انسداد بد عنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت قابل سزا جرائم ہیں۔جس پر برانچ کے محمد اویس اور وسیم نور کو غیر قانونی رد وبدل کرنے پر سنگین جرائم کے تحت گرفتار کرکے کرپشن اور ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی مزید گرفتاریاں متوقع ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں