194

گھی اور تیل کی قیمتوں میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ

گھی اورکھانابنانے والےتیل کی قیمتوں میں12 روپے تک اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج ہے اوردرجہ اول گھی و آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتیں 12 روپے تک بڑھا دی ہیں۔

16 کلوگھی کی پیٹی کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد 16 کلو گھی کی پیٹی 8ہزار 550 روپے کی ہوگئی ہے،5 کلوآئل پیک 70روپے اضافے کے ساتھ2ہزار860 روپے کا ہوگیا ہے ۔

ہول سیل میں گھی535اورآئل 572روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہاہے جبکہ پرچون میں 10 سے 15 روپے فی کلو اورلٹر تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں